109
ترکیہ کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پی سی ہوٹل لاہور میں تقریب منعقد کی گئی جہاں ترکیہ کے 101 سالہ جشن کو شاندار انداز میں منایا گیا۔ یہ تقریب ترک کونصلیٹ جنرل علی ایرباش کے زیر اہتمام منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں معزز مہمانوں، حکومتی نمائندوں اور میڈیا کے افراد کوبھی مدعو کیا گیا ۔ جبکہ تقریب میں ترکیہ خبر کے سی ای او ڈاکٹر عرفان شجاع بٹ بھی شریک ہوئے ۔
اس پروقار تقریب کے ہال کو روایتی سجاوٹ، دلکش ماحول اور پاک ترک جھنڈوں سے سجایا گیا، جس میں ترکیہ کے 1923 سے اب تک کے سفر کی یاد کو بھی تازہ کیا گیا۔
ترک قونصلیٹ لاہور کا شکریہ کہ انہوں نے ہمیں اس خوبصورت تقریب کا حصہ بنایا۔