صدر رجب طیب ایردوان نے اپنی جماعت، انصاف و ترقی پارٹی، کے ترک قومی اسمبلی کے گروپ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29 اکتوبر کو جمہوریہ کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ایک بار پھر اتحاد اور یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔
ایردوان نے بتایا کہ اس دن کی خوشی بیرون ملک سفارت خانوں اور شمالی قبرص ترک جمہوریہ میں بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ انہوں نے تمام غیر ملکی سفارت خانوں کے دورے کرنے والوں اور مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے قومی جدوجہد اور وطن کے دفاع میں جان دینے والے تمام شہداء اور غازیوں کو یاد کیا۔ ایردوان نے کہا کہ ہمارا وطن کسی خاص شخص، گروہ، طبقے، مذہب یا نسلی گروہ کی ملکیت نہیں، بلکہ یہ ملک ترکوں اور کردوں دونوں کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری 8.5 کروڑ کی آبادی ایک مشترکہ قوم کے طور پر متحد اور مستحکم کھڑی ہے، جو کہ وطن عزیز اور وسیع خطے کے لیے امید اور تحفظ فراہم کرتی ہے۔
دہشت گردی کے خلاف عزم کا اظہار کرتے ہوئے ایردوان نے کہا کہ ہم اس مسئلے کو اپنے ایجنڈے سے مکمل طور پر خارج کرنا چاہتے ہیں اور اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی کو عوامی خدمت میں گزارا ہے اور اگے بھی اپنی خدمات جاری رکھنا چاہتا ھو ۔