جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی 101ویں سالگرہ ملک بھر میں خصوصی تقریبات کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔یومِ جمہوریہ کی مرکزی تقریبات کے دو اہم مقامات دارالحکومت انقرہ اور استنبول ہوں گی۔ہر عمر کے ترک شہری، جو جمہوریہ سے گہری محبت رکھتے ہیں، مختلف سرگرمیوں کے ذریعے یومِ جمہوریہ کا جشن منائیں گے۔
جمہوریہ کے اعلان کی 101ویں سالگرہ کے موقع پر، دارالحکومت انقرہ میں صدر رجب طیب ایردوان مختلف سرگرمیوں میں شریک ہوں گے۔صدر ایردوان نے صبح سویرے سرکاری حکام کے ساتھ مل کر جمہوریہ ترکیہ کے بانی عظیم رہنما مصطفی کمال اتاترک کی یادگار پر حاضری دی۔صدر ایوانِ صدر میں مہمانوں سے یومِ جمہوریہ کی مبارکباد وصول کریں گے۔شام کے وقت ایوانِ صدر میں 29 اکتوبر کے خصوصی پروگرام کے تحت ایک استقبالیہ بھی منعقد کیا جائے گا