66
استنبول میں نویں عالمی عرب بک فیئر کا انعقاد کیا گیا بک فیئر میں ورکشاپس نمائشوں اور گفتگو کے کئی ایونٹس منعقد کیے گئے بک فیئر کا انعقاد پریس اینڈ پبلشنگ ایسوسی ایشن عرب بک پبلشرز کی عالمی ایسوسی ایشن اور ترکش پریس اینڈ پبلشنگ پروفیشنل ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا. عرب فیئر میں کئی عرب ممالک کے پبلشرز اور ادیبوں نے حصہ لیا. فلسطینی پبلشرز بھی بک فیئر میں موجود تھے بک فیئر میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مختلف کتابوں میں دلچسپی کا اظہار کیا اور کئی ایونٹس میں شرکت کی