72
ترکیہ کے کوسٹ گارڈز نے اپنی سمندری حدود میں پھنسے 116 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا ان مہاجرین کو یونانی سکیورٹی فورسز نے واپس ترکیہ کی حدود میں دھکیلا تھا ایک واقعے میں اس بچے سمیت 35 افراد کو بچا لیا گیا ان افراد کو ازمیر صوبے کے سمندر سے بچا لیا گیا۔
جبکہ دل امان ضلع کے حدود میں 17 بچوں سمیت 37 افراد کو بچا لیا گیا غیر قانونی تارکین وطن ترکیہ کو یورپ جانے کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر یونانی کوسٹ گارڈز ان مہاجرین کی کشتیوں کو اپنی سمندری حدود سے واپس دھکیلتے رہتے ہیں اور انہیں سمندر کی بے رحم لہروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیتے ہیں