95
استنبول میٹروپولیٹن میونسپلٹی ٹرانسپورٹیشن کوارڈینیشن سینٹر نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کر دیا۔ اجلاس میں فل الیکٹرک ٹکٹ کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کیا گیا ۔فل ٹکٹ اب 17.70 لیرا سے بڑھ کر 20 لیرا 0.61 ڈالر ہو گیا ہے۔سٹوڈنٹ ٹکٹ کا کرایہ 8.04 لیرا سے بڑھا کر 9.76 لیرا کر دیا گیا ہے ماہانہ کرایہ 250 لیرا سے بڑھا کر 282.50 لیرا ہو گیا ہے جبکہ ریگولر کرایا 1399 لیرا سے بڑھا کر 1569 لیرا ہو گیا میٹروپولیٹن نے میٹرو مرمری سمندری سفر اور ٹیکسی کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے