75
ترکیہ کے سینٹرل بینک نے شرح سود کو 50 فیصد پر برقرار رکھا ہے یہ فیصلہ مانیٹری پالیسی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا سینٹرل بینک نے گزشتہ کچھ عرصے سے شرح سود کو 50 فیصد پر برقرار رکھا ہوا ہے سینٹرل بینک کا یہ فیصلہ مارکیٹ کی توقعات کے عین مطابق ہے
اگرچہ جون میں افراط زر میں معمولی کمی واقع ہوئی تھی مگر سینٹرل بینک کا خیال ہے کہ جولائی میں افراط زر میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا مئی میں افراط زر 75.45 فیصد پر تھا جو کہ جون میں کم ہو کر 71.60 فیصد ہو گیا ہے