ایران کو کون چلا رہا ہے؟ ٹرمپ نے بڑا سوال اٹھا دیا

ایران کو کون چلا رہا ہے؟ ٹرمپ نے بڑا سوال اٹھا دیا

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے لیے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں ایران کو اس وقت کون چلا رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ کو 8 ماہ گزر چکے ہیں، ایران کے رہنما مارے جاچکے ہیں اور قیادت کا دوسرا گروپ بھی ختم ہوچکا ہے۔ ان کے بقول سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ کسی کو معلوم نہیں اس ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی روز 28 فروری کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے وہ بھی منظر عام پر نہیں آئے۔اس سے قبل میری لینڈ روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا تیل کی ترسیل جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر کر رہا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس معیشت ہے نہ تیل۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.