ایران جنگ، امریکا کے 81 فوجی طیارے تباہ یا متاثر ہونے کا انکشاف
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فضائی طاقت کو بھاری نقصان پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ کانگریشنل ریسرچ سروس کی رپورٹ کے مطابق لڑائی کے دوران کم از کم 81 امریکی فوجی طیارے یا تو تباہ ہوئے یا انہیں نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق متاثر ہونے والے طیاروں میں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹرز اور بغیر پائلٹ فضائی گاڑیاں شامل ہیں، تاہم مجموعی نقصانات میں سب سے بڑا حصہ ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کا ہے، جن میں سے کم از کم 45 ایران کے خلاف کارروائیوں کے دوران ضائع ہوئے۔کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق امریکی فضائی نقصانات صرف براہ راست ایرانی حملوں تک محدود نہیں رہے۔ مارچ میں کویت کے اندر امریکی فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 طیارے تباہ ہوئے، جبکہ اپریل میں ایران کے اوپر ایک ایف 15 ای جنگی طیارہ بھی تباہ ہوگیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں اردن کے ایک فضائی اڈے پر ایرانی حملے کے نتیجے میں 15 ایف 16 طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم بعد میں انہیں دوبارہ آپریشنل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ایک ایف 35 اے لائٹننگ ٹو، دو اے 10 تھنڈر بولٹ ٹو اور کے سی 135 سی فضائی ایندھن بھرنے والے طیارے بھی متاثر ہوئے۔تجزیاتی طور پر یہ اعداد و شمار اس تاثر کو چیلنج کرتے ہیں کہ جدید امریکی فضائی برتری جنگ کے دوران نقصانات سے تقریباً محفوظ رہ سکتی ہے۔خصوصاً بڑی تعداد میں ایم کیو نائن ریپر ڈرونز کا ضائع ہونا ظاہر کرتا ہے کہ طویل فاصلے کی کارروائیوں اور نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے امریکی فضائی اثاثے بھی شدید خطرات سے دوچار رہے۔