ترکیہ خبر

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے پر اتفاق کر لیا ہے۔صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے میں لبنان سمیت تمام متعلقہ محاذوں پر جنگی کارروائیوں کا مکمل خاتمہ شامل ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا جائے گا جبکہ امریکا اپنی بحری ناکہ بندی بھی فوری طور پر ختم کر رہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ عالمی بحری راستے بحال ہو چکے ہیں اور اب تیل کی ترسیل اور بین الاقوامی تجارت دوبارہ معمول کے مطابق شروع ہو جائے گی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ "معاہدہ مکمل ہو گیا ہے، مبارکباد"، اور ہدایت دی کہ دنیا بھر کے تجارتی جہاز اپنے سفر دوبارہ شروع کریں اور توانائی کی ترسیل بحال کی جائے۔ذرائع کے مطابق یہ معاہدہ ابتدائی فریم ورک کے تحت ہے، جس میں آئندہ دنوں میں تکنیکی مذاکرات اور عمل درآمد کے مراحل طے کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ معاہدے پر باضابطہ دستخطی تقریب سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔