ترکی میں امریکی سفیر اور خصوصی نمائندہ ٹام بیرک کی وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ملاقات

ترکی میں امریکی سفیر اور خصوصی نمائندہ ٹام بیرک کی وزیر خارجہ حاکان فیدان سے ملاقات

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں امریکہ کے سفیر برائے ترکیہ ٹام بیرک سے ملاقات کی ہے۔ترک وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق یہ ملاقات پیر کے روز ہوئی، جس میں ٹام بیرک بھی موجود تھے جو امریکہ کے شام اور عراق کے لیے خصوصی نمائندے کی ذمہ داریاں بھی انجام دے رہے ہیں۔تاہم حکام کی جانب سے اس ملاقات کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.