ترکیہ کا تیار کردہ پہلا ڈیزل الیکٹرک انجن افریقہ روانہ، ریلوے صنعت میں نئی کامیابی

ترکیہ کا تیار کردہ پہلا ڈیزل الیکٹرک انجن افریقہ روانہ، ریلوے صنعت میں نئی کامیابی

انقرہ / استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ میں تیار کیا جانے والا پہلا مقامی ڈیزل الیکٹرک شنٹنگ لوکوموٹیو افریقی ملک تنزانیہ برآمد کر دیا گیا، جسے ملک کی ریلوے صنعت میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ترکیہ کے وزیر ٹرانسپورٹ عبدالقادر اورال اوغلو نے بتایا کہ ڈی ای 10 ہزار شنٹنگ لوکوموٹیو ترکیہ کی ریلوے ساز کمپنی "تُراساش" میں تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملکی انجینئرنگ کی صلاحیتوں سے تیار کردہ یہ لوکوموٹیو 29 جولائی کو تنزانیہ روانہ کیا گیا، جو دارالسلام بندرگاہ پہنچے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق اس لوکوموٹیو میں ترکیہ کا پہلا مقامی طور پر تیار کردہ ڈیزل انجن نصب ہے، جس کی طاقت ایک ہزار ہارس پاور سے زیادہ ہے۔ یہ انجن تُراساش اور ترکیہ کے سائنسی و تکنیکی تحقیقاتی ادارے (توبیتاک) کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔عبدالقادر اورال اوغلو نے کہا کہ انجن کی تیاری کے دوران حاصل ہونے والی تکنیکی مہارت اور ڈیزائن کی صلاحیتوں نے ترکیہ کی توانائی اور پاور سسٹمز کے شعبے میں استعداد کو مزید بلند کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ انجن ریلوے سمیت مختلف شعبوں کی ضروریات پوری کرنے والا ایک اہم تزویراتی منصوبہ ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.