ترکیہ شام سمیت خطے کے امن پسند ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا: دران

ترکیہ شام سمیت خطے کے امن پسند ممالک کے ساتھ کھڑا رہے گا: دران

انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے صدارتی مواصلاتی امور کے سربراہ برہان الدین دران نے کہا ہے کہ ترکیہ شام اور دیگر امن پسند علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کا مقابلہ جاری رکھے گا۔انادولو کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دران نے کہا کہ ترکیہ اور شام کے خلاف نیتن یاہو کی دھمکیاں اور بے بنیاد الزامات ان کی بڑھتی ہوئی عالمی تنہائی، سیاسی خدشات اور غلط فہمیوں کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرضی خطرات اور دشمن تراش کر عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوششیں اب مؤثر نہیں رہیں، کیونکہ دنیا اسرائیلی پالیسیوں کی حقیقت پر بڑی حد تک متفق ہوچکی ہے۔دران کے مطابق امریکا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں اسرائیلی پالیسیوں کے خلاف ردعمل بڑھ رہا ہے۔ نیتن یاہو آئندہ انتخابات اور اندرونی سیاسی دباؤ کے باعث ترکیہ مخالف بیانیے کو سیاسی سہارا سمجھتے ہیں، جبکہ دیگر انتہاپسند جماعتوں سے مقابلے کے لیے بھی خطے کے ممالک کے خلاف دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.