ترکیہ کا شام کا جوہری معاملہ بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ترکیہ کا شام کا جوہری معاملہ بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی جانب سے شام کے جوہری معاملے کو بند کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے 9 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں شام کے جوہری معاملے کو ایجنسی کے ایجنڈے سے خارج کرنے کے لیے اتفاق رائے سے منظور کی گئی قرارداد کا خیرمقدم کرتے ہیں۔بیان میں شام کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی ذمہ داریوں کی پاسداری، ایجنسی کے ساتھ قریبی تعاون اور سابق حکومت کی سرگرمیوں سے متعلق شفافیت کا مظاہرہ کرنے کو بھی سراہا گیا۔ترکیہ نے ایک بار پھر تمام متعلقہ عالمی پلیٹ فارمز پر شام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.