ترکیہ خبر

ترکیہ کی ایران امریکا معاہدے پر حمایت، علاقائی امن کے فروغ پر زور

ترکیہ کی ایران امریکا معاہدے پر حمایت، علاقائی امن کے فروغ پر زور

انقرہ( ترکیہ خبر) انقرہ میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے ایران اور امریکا کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے مذاکراتی عمل میں ترکیہ کے کردار اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔گفتگو کے دوران حاکان فدان نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس عمل سے متعلق آئندہ مذاکرات بھی مثبت نتائج دیں گے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے عناصر اور اشتعال انگیزیوں سے چوکنا رہنا ضروری ہے جو اس معاہدے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ترکیہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔یہ رابطہ اس وقت ہوا جب پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس پر دستخط کی تقریب سوئٹزرلینڈ میں جمعہ کے روز ہوگی۔بعد ازاں امریکا اور ایران دونوں نے بھی اس پیش رفت کی تصدیق کی، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے بعد بعض پابندیوں میں نرمی اور بحری بندش کے خاتمے کا عندیہ دیا۔