ترکیہ خبر

ترکیہ: مقامی طور پر تیار کردہ جدید مائن ہنٹنگ سونار کی کامیاب آزمائش مکمل

ترکیہ: مقامی طور پر تیار کردہ جدید مائن ہنٹنگ سونار کی کامیاب آزمائش مکمل

استنبول( ترکیہ خبر) ترک دفاعی کمپنی آرمیلسان نے مقامی سطح پر تیار کیے گئے نئے مائن ہنٹنگ سونار “نصرت 1915” کی سمندری آزمائش کامیابی سے مکمل کر لی ہے، جس کے بعد اسے ترک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔کمپنی کے جنرل منیجر گورائے آیبار کے مطابق یہ مقامی ہل ماونٹڈ سونار اپنی ترقی کے مرحلے سے نکل کر اب پلیٹ فارم انضمام کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ منصوبے کے تحت اس نظام کو مختلف بحری جہازوں میں نصب کیا جائے گا، خصوصاً انجین کلاس جہازوں میں اس کی تنصیب پر توجہ دی جائے گی۔ترک بحریہ اور دفاعی صنعتوں کے ادارے کے مطابق یہ نظام آئندہ سال کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تجربات میں اس سونار نے موجودہ غیر ملکی نظاموں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے، جبکہ اس کی مدد سے سمندری بارودی سرنگوں کا سراغ زیادہ فاصلے سے لگایا جا سکے گا۔کمپنی کے مطابق یہ جدید ٹیکنالوجی نہ صرف خطرناک زیرِ آب دھماکہ خیز مواد کی بروقت نشاندہی کرے گی بلکہ ماہر اہلکاروں کو محفوظ انداز میں کارروائی کا موقع بھی فراہم کرے گی۔