قبرص کے قریب کشتی حادثہ، ترکیہ کا امدادی جہاز روانہ

قبرص کے قریب کشتی حادثہ، ترکیہ کا امدادی جہاز روانہ

استنبول( تر کیہ خبر) شمالی قبرص کے ساحلی شہر گیرنے کے قریب مسافر بردار جہاز الٹنے کے حادثے کے بعد تلاش اور امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے ترکیہ کا ایک بحری جہاز منگل کو شمالی قبرص پہنچے گا۔شمالی قبرص کے صدر توفان ایرحورمان نے اتوار کو پیش آنے والے حادثے کے بعد گیرنے بندرگاہ پر متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تلاش اور امدادی سرگرمیاں رات بھر بھی اسی شدت سے جاری رہیں۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ سے آنے والا بحری جہاز منگل کو جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں شریک ہوگا۔ یہ جہاز تقریباً ایک ہزار میٹر گہرائی تک زیر آب تلاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔صدر توفان ایرحورمان کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 8 افراد کی شناخت مکمل کرلی گئی ہے اور ان کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.