ترکیہ اور یورپی یونین میں کسٹمز یونین کی جدید کاری پر پیش رفت کی کوشش

ترکیہ اور یورپی یونین میں کسٹمز یونین کی جدید کاری پر پیش رفت کی کوشش

برسلز( ترکیہ خبر) ترکیہ نے یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تقریباً تین دہائی پرانی کسٹمز یونین کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سفارتی اور اقتصادی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے انادولو نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کا مقصد متوازن اور باہمی فائدے پر مبنی حکمت عملی کے تحت یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانا، ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور دوطرفہ تجارت میں اضافہ کرنا ہے۔انہوں نے برسلز میں یورپی آٹو موبائل صنعت کے نمائندوں اور یورپی یونین حکام سے ملاقاتوں کے بعد کہا کہ کسٹمز یونین کی تجدید کے لیے مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت اور خواہش دونوں موجود ہیں۔عمر بولات نے کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی تحفظ پسندانہ پالیسیوں کے باعث تجارت، سرمایہ کاری اور آٹو موبائل صنعت کے مستقبل کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے ترکیہ اور یورپی یونین کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ کسٹمز یونین کی جدید کاری کا عمل ابھی تک شروع نہیں ہو سکا کیونکہ یورپی یونین کے بعض رکن ممالک کی جانب سے اس حوالے سے اعتراضات موجود ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.