ترکیہ اپنی خارجہ پالیسی قومی مفادات کے مطابق چلاتا ہے، ہاکان فیدان

ترکیہ اپنی خارجہ پالیسی قومی مفادات کے مطابق چلاتا ہے، ہاکان فیدان

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ اپنی خارجہ پالیسی قومی مفادات کی بنیاد پر آزادانہ انداز میں تشکیل دیتا ہے اور سفارتی ترجیحات کا تعین خود کرتا ہے، جبکہ تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ رابطے بھی برقرار رکھتا ہے۔ایک ٹی وی انٹرویو میں ہاکان فیدان نے کہا کہ ترکیہ کے لیے ضروری نہیں کہ وہ دوسرے ممالک کے دشمنوں کو بھی اپنا دشمن سمجھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ اس بات کی پوری صلاحیت رکھتا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور مخالفین کا تعین خود کرے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ترکیہ مختلف بین الاقوامی اتحادوں کا حصہ ہے، تاہم اس کی خارجہ پالیسی کا محور ہمیشہ قومی مفادات رہتے ہیں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیہ شمالی اوقیانوسی معاہدہ تنظیم (نیٹو) کا ایک اہم اتحادی ہے، لیکن اس کے باوجود انقرہ اپنے سفارتی فیصلے آزادانہ انداز میں کرتا ہے اور تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھلا رکھتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.