الجزائر بس حادثے پر ترکیہ کا اظہار تعزیت

الجزائر بس حادثے پر ترکیہ کا اظہار تعزیت

استنبول( ترکیہ خبر)ترکیہ نے الجزائر کے شمالی صوبے بومرداس میں پیش آنے والے بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور الجزائر کے عوام سے تعزیت کی ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اسے گہرا دکھ ہے۔وزارت خارجہ نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ سمیت الجزائر کے عوام سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔واضح رہے کہ بومرداس میں پیش آنے والے بس حادثے کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 44 دیگر زخمی ہوئے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.