کولمبیا میں زلزلہ، ترکیہ کا جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کی وزارت خارجہ نے کولمبیا میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 111 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور کولمبیا کے عوام سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ کولمبیا میں آنے والے زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان پر اسے شدید افسوس ہے۔بیان کے مطابق بوگوٹا میں موجود ترک سفارتخانہ کولمبیا میں مقیم ترک شہریوں سے رابطے میں ہے اور ان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔واضح رہے کہ پیر کی صبح مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے طاقتور زلزلے کے باعث متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں اور مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔