ترکیہ میں ٹیکنوفیسٹ بلیو ہوم لینڈ کا آغاز، بحری طاقت کی نمائش
کوکائیلی/استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے اہم بحری و دفاعی میلے ٹیکنوفیسٹ بلیو ہوم لینڈ کا آغاز ہوگیا، جس میں ملک کی بحری طاقت، دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جارہا ہے۔یہ تقریب ٹیکنوفیسٹ 2026ء کے تحت شمال مغربی صوبے کوکائیلی میں گولجک نیول شپ یارڈ کمانڈ میں شروع ہوئی۔میلے کا انعقاد ترکیہ کی وزارتِ قومی دفاع اور ترک ٹیکنالوجی ٹیم فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔