ترکی نے عراق کے کرکوک آئل فیلڈز میں شراکت حاصل کرلی
انقرہ( تر کیہ خبر)— ترکی کی وزارت توانائی و قدرتی وسائل نے اعلان کیا ہے کہ ترک پیٹرولیم کارپوریشن (ٹی پی اے او) نے بی پی انرجی کمپنی آف کرکوک لمیٹڈ (بی پی ای سی کے ایل) میں 15 فیصد حصص حاصل کر لیے ہیں۔اس معاہدے کے بعد ترکی کی بی پی کے زیر انتظام عراق کے کرکوک خطے میں واقع تیل کے شعبوں میں باضابطہ شمولیت ہو گئی ہے۔معاہدے پر انقرہ میں ترک پیٹرولیم کارپوریشن کے جنرل منیجر جیم اردم اور بی پی کے اپ اسٹریم بزنس ڈویلپمنٹ کے نائب صدر اینڈریو میک آسلن نے دستخط کیے۔اس موقع پر ترکی کے وزیر توانائی و قدرتی وسائل الپ ارسلان بایراکتار بھی موجود تھے۔ یہ معاہدہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کے درمیان مذاکرات سے قبل طے پایا۔