دریائے فرات کشتی حادثہ: ترکیہ کا افسوس، شام سے اظہارِ یکجہتی

دریائے فرات کشتی حادثہ: ترکیہ کا افسوس، شام سے اظہارِ یکجہتی

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ نے شام کے مشرقی صوبے دیر الزور میں دریائے فرات پر پیش آنے والے کشتی حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ اور شامی عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔بیان کے مطابق ترکیہ سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیوں میں معاونت فراہم کر رہا ہے اور اس مشکل گھڑی میں شامی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی برقرار رکھے گا۔ترک وزارت خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شام کی امداد اور تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.