جاپان میں زلزلے سے اموات پر ترکیہ کا اظہار افسوس
استنبول( تر کیہ خبر)ترکیہ نے جاپان کے صوبہ کوماموتو میں آنے والے حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر جاپانی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسے قدرتی آفت کے باعث ہونے والے بڑے جانی نقصان کی اطلاع پر گہرے دکھ کا سامنا ہے۔بیان میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ اور جاپانی عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔واضح رہے کہ 28 جولائی کو جاپان کے صوبہ کوماموتو میں 7.1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے نتیجے میں 36 افراد ہلاک ہوئے۔ زلزلہ 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، جس سے علاقے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا، جس میں آگ لگنے کے واقعات، سڑکوں اور پلوں کا تباہ ہونا بھی شامل ہے۔