انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ نے یونان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تاریخی واقعات سے متعلق بیانات اور اقدامات کے ذریعے حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر کر رہا ہے۔ترک وزارتِ خارجہ نے منگل کے روز جاری بیان میں کہا کہ 19 مئی 1919 کو مصطفیٰ کمال اتاترک کے سامسون پہنچنے اور جنگِ آزادی کے آغاز کا دن ترکیہ میں یومِ اتاترک، نوجوانان اور کھیل کے طور پر منایا جاتا ہے۔بیان میں یونان پر الزام لگایا گیا کہ وہ 1994 میں پارلیمانی قانون سازی کے ذریعے “پونتوس دعووں” کو بنیاد بنا کر ترکیہ کے خلاف منفی بیانیہ فروغ دے رہا ہے، جو مبینہ طور پر یونانی تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ترک وزارتِ خارجہ کے مطابق یونان ان تاریخی واقعات کو دوبارہ زندہ کر کے ماضی کی شکست اور اناطولیہ میں پیش آنے والے واقعات کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ تاریخی دستاویزات، اتحادی کمیشن کی رپورٹس اور معاہدہ لوزان 1923 کے مطابق اس دور کے بعض واقعات ریکارڈ پر موجود ہیں، جن کا حوالہ دیا جاتا رہا ہے۔ترکیہ نے یونان سے مطالبہ کیا کہ وہ ماضی کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے بجائے خطے میں امن اور تعاون کو فروغ دینے کیلئے مثبت کردار ادا کرے۔
ترکیہ کی یونان پر تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے الزامات پر سخت تنقید
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ