ترکیہ، عدالتی نظام میں اصلاحات جاری رکھنے کا اعلان
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر انصاف آکن گورلیک نے کہا ہے کہ 2027ء سے 2029ء کے درمیانی مدت کے پروگرام کے تحت عدالتی خدمات کی کارکردگی بہتر بنائی جائے گی، انصاف تک رسائی آسان اور قانونی معاملات میں پیشگی یقین دہانی کو مضبوط بنانے کے لیے اصلاحات جاری رکھی جائیں گی۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آکن گورلیک نے کہا کہ یہ پروگرام صدر رجب طیب اردوان کی قیادت اور نائب صدر جودت یلماز کی نگرانی میں ہونے والی کوششوں کے نتیجے میں تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت عدالتی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، جبکہ تنازعات کے متبادل حل کے طریقہ کار کو بھی مزید مضبوط کیا جائے گا۔