ترکیہ اور شام کے فوجی سربراہان میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

ترکیہ اور شام کے فوجی سربراہان میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر گفتگو

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سلجوق بیرقدار اوغلو نے اپنے شامی ہم منصب میجر جنرل علی نورالدین النعسان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں باہمی تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک جنرل اسٹاف کے مطابق یہ رابطہ ہفتے کے روز ہوا۔ اس حوالے سے جاری بیان ترکیہ کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم این سوشل پر بھی شیئر کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام نے دوطرفہ روابط اور علاقائی امور پر گفتگو کی، تاہم بات چیت کے دیگر نکات یا کسی ممکنہ فیصلے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.