ترکیہ اور قطر کا باہمی تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

ترکیہ اور قطر کا باہمی تجارت 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف

استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ اور قطر نے دوطرفہ تجارت کا حجم 5 ارب ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے انقرہ میں قطری وزیر مملکت برائے تجارت خارجہ احمد بن محمد السید سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 21 برس کے دوران ترکیہ اور قطر کی سالانہ تجارت میں 53 گنا اضافہ ہوا اور گزشتہ سال یہ حجم 1.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 2022 کے فیفا عالمی کپ کی تیاریوں کے دوران تعمیراتی منصوبوں کے باعث دونوں ملکوں کی تجارت 2.5 ارب ڈالر تک بھی پہنچ گئی تھی۔عمر بولات کے مطابق گزشتہ سال نافذ ہونے والا ترکیہ قطر تجارتی و اقتصادی شراکت داری معاہدہ 5 ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ترک تعمیراتی کمپنیوں نے قطر میں مجموعی طور پر 21 ارب ڈالر مالیت کے 206 منصوبے مکمل یا شروع کیے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.