اردوان کا آپریشن فرات شیلڈ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش

اردوان کا آپریشن فرات شیلڈ کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش

انقرہ( تر کیہ خبر) ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزارت دفاع نے شام میں داعش کے خلاف آپریشن فرات شیلڈ کی دسویں سالگرہ پر شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ترک صدر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم این سوشل پر اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن فرات شیلڈ کے ذریعے ترک فوج کی طاقت دنیا کے سامنے ظاہر ہوئی اور دوست و دشمن کو واضح پیغام دیا گیا کہ خطے میں دہشت گردی، تنازع اور عدم استحکام برداشت نہیں کیا جائے گا۔اردوان نے شہدا کے لیے مغفرت اور غازیوں کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزارت دفاع نے کہا کہ آپریشن فرات شیلڈ کے ذریعے شام میں بالخصوص داعش سمیت دہشت گرد تنظیموں کو بڑا دھچکا پہنچایا گیا۔ وزارت نے ترک مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور غازیوں کے لیے صحت و خوشحالی کی دعا کی۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.