ترکیہ اور نیدرلینڈز نے اقتصادی تعاون کا نیا روڈ میپ طے کر لیا

ترکیہ اور نیدرلینڈز نے اقتصادی تعاون کا نیا روڈ میپ طے کر لیا

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ اور نیدرلینڈز نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقتصادی و تجارتی کمیٹی (جیٹکو) کے چھٹے اجلاس میں آئندہ تعاون کا نیا روڈ میپ طے کر لیا۔ترکیہ کے وزیر تجارت عمر بولات نے بتایا کہ دی ہیگ میں ہونے والا اجلاس نیدرلینڈز کے وزیر برائے غیرملکی تجارت و ترقیاتی تعاون سیورد سیورٹسما کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کیا گیا۔عمر بولات نے کہا کہ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان آئندہ عرصے کے لیے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کی حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس کے دوران دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری، تعمیراتی اور تکنیکی مشاورتی خدمات، تیسرے ممالک میں مشترکہ منصوبوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی معاونت، توانائی، زراعت، آبی وسائل کے انتظام، ٹرانسپورٹ، مالیاتی تعاون اور سرکلر اکانومی سمیت متعدد اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیر تجارت نے بتایا کہ نیدرلینڈز 39 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سرمایہ کاری ذخیرے کے ساتھ ترکیہ کا سب سے بڑا غیرملکی سرمایہ کار ہے، جو دونوں ممالک کے مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.