ترکیہ اور اردن کے وزرائے خارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اتوار کے روز اردن کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ ایمن صفدی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے گفتگو کے دوران علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔تاہم ٹیلی فونک رابطے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔