ترکیہ خبر

ترکیہ اور بیلجیم کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

ترکیہ اور بیلجیم کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط

انقرہ ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیرِ دفاع یشار گولر نے بیلجیم کے ہم منصب تھیو فرانکن سے اہم ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترکیہ کی وزارتِ دفاع کے مطابق بیلجیم کے وزیر کو وزارتِ دفاع پہنچنے پر باقاعدہ فوجی پروٹوکول کے تحت خوش آمدید کہا گیا، جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور بعد ازاں مہمان وزیر نے اعزازی گارڈ کا معائنہ کیا۔بعد ازاں دونوں وزرائے دفاع کے درمیان بند کمرہ اجلاس ہوا جس میں مختلف دفاعی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اجلاس کے اختتام پر ترکیہ کی وزارتِ قومی دفاع، دفاعی صنعتوں کے ادارے اور بیلجیم کی وزارتِ دفاع کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت (لیٹر آف انٹینٹ) پر دستخط کیے گئے۔اس موقع پر ترکیہ کے دفاعی صنعتوں کے سربراہ حلوک گورگون اور بیلجیم کے نیشنل آرمامنٹس ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل برنارڈ فالیگ بھی موجود تھے۔