ترکیہ خبر

ترک صدر ایردوان کا قازقستان میں مصنوعی ذہانت مرکز کا دورہ

ترک صدر ایردوان کا قازقستان میں مصنوعی ذہانت مرکز کا دورہ

آستانہ( ترکیہ خبر)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے ہمراہ الم اے آئی مصنوعی ذہانت مرکز کا دورہ کیا اور ادارے کی سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔ترک صدر اپنے قازقستان کے دورے کے دوران ترکیہ-قازقستان اعلیٰ سطح اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس اور ترک ریاستوں کی تنظیم کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں۔آستانہ میں بزنس فورم کے بعد دونوں رہنماؤں نے جدید ٹیکنالوجی کے مرکز کا دورہ کیا جہاں حکام نے انہیں مختلف منصوبوں اور سہولیات سے متعلق تفصیلی آگاہی دی۔دورے کے دوران مرکز میں ترکیہ سے متعلق ایک ویڈیو پریزنٹیشن بھی دکھائی گئی۔ترک صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ، وزیر صنعت و ٹیکنالوجی، حکمران جماعت کے نائب چیئرمین، ترک ریاستوں کی تنظیم کی کونسلِ دانشوراں کے چیئرمین اور صدارتی رابطہ امور کے ڈائریکٹر سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔