ترک عوام نے مزاحمت سے فوجی بغاوتوں کی روایت ختم کردی، پارلیمانی سربراہ

ترک عوام نے مزاحمت سے فوجی بغاوتوں کی روایت ختم کردی، پارلیمانی سربراہ

استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ ترک عوام نے 15 جولائی 2016 کی ناکام فوجی بغاوت کے خلاف تاریخی مزاحمت کے ذریعے ملک میں فوجی بغاوتوں کی طویل روایت کا خاتمہ کر دیا۔جمہوریت اور قومی اتحاد کے دن کے موقع پر پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نعمان قرتلمش نے کہا کہ 15 جولائی کی رات کا سب سے بڑا ورثہ جمہوریت کی فتح اور عوامی طاقت کا اظہار ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے سلطنت عثمانیہ کے آخری دور سے لے کر جمہوریہ کے قیام اور کثیرالجماعتی سیاسی نظام تک بغاوتوں کے کئی ادوار دیکھے، تاہم 15 جولائی کے واقعات نے اس روایت کو ہمیشہ کے لیے ختم کر دیا۔پارلیمانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ قوم نے 15 جولائی کی صبح اپنی طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بغاوتوں کے کلچر کو تاریخ کے اوراق میں دفن کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ناکام بغاوت کو روکنے میں سیاسی قیادت، پارلیمنٹ، عوام، مساجد اور ذرائع ابلاغ نے اہم کردار ادا کیا، جن کی مشترکہ کوششوں سے جمہوری نظام کا دفاع ممکن ہوا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.