ترکیہ خبر

ترک وزیر مہنور اوزدیمیر گوکتاش کی یورپی حکام سے ملاقات

ترک وزیر مہنور اوزدیمیر گوکتاش کی یورپی حکام سے ملاقات

برسلز( ترکیہ خبر) یورپی کمشنر برائے مساوات، تیاری اور بحران کے انتظام ہادجا لہبب نے کہا ہے کہ انہوں نے ترکیہ کی وزیر برائے خاندان اور سماجی خدمات مہنور اوزدیمیر گوکتاش کے ساتھ سماجی پالیسی کے اہم امور پر جامع ملاقات کی ہے۔یورپی کمشنر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ ملاقات میں مساوات کے فروغ، بچوں کو آن لائن ماحول میں تحفظ دینے اور قدرتی آفات کے بعد متاثرین کو معاونت فراہم کرنے جیسے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ترکیہ ایک اہم شراکت دار ہے اور کمزور طبقات کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔ترک وزیر مہنور اوزدیمیر گوکتاش نے اپنے برسلز دورے کے دوران متعدد اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں جن میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔