ترک وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سے ملاقات
انقرہ( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں قبرص کے معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ماریا انجیلا ہولگوئن کیولار سے ملاقات کی۔ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران حاکان فیدان اور اقوام متحدہ کی نمائندہ نے قبرص سے متعلق حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ ملاقات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے متوقع دورہ قبرص سے قبل ہوئی۔حاکان فیدان نے اس موقع پر مؤقف دہرایا کہ ترکیہ، جو ایک ضامن ملک اور ترک قبرصی عوام کا مادر وطن ہے، سمجھتا ہے کہ قبرص کے مسئلے کا سب سے حقیقت پسندانہ حل جزیرے پر دو ریاستوں کا بقائے باہمی ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ جزیرے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترک قبرصی عوام کے خودمختار مساوات اور مساوی بین الاقوامی حیثیت کے بنیادی حقوق کو تسلیم نہ کرنے والے نظریات کسی بھی حل میں معاون ثابت نہیں ہوں گے۔