ترک وزیر خارجہ کی لیبیا کی فوجی قیادت سے اہم ملاقات
استنبو ل ( تر کیہ خبر) تر کیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے لیبیا کی مسلح افواج کے قائم مقام چیف آف جنرل اسٹاف صلاح الدین النمروش سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق حاکان فیدان نے لیبیا کے فوجی عہدیدار کا ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں استقبال کیا۔ ذرائع نے ملاقات کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔