ترک وزیر خارجہ یوکرین امن اجلاس میں شرکت کریں گے
استنبول( تر کیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان پیر کے روز یوکرین سے متعلق "کولیشن آف دی ولنگ" کے رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ترک وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہاکان فیدان پیرس میں ہونے والے اس اجلاس میں صدر رجب طیب اردوان کی نمائندگی کریں گے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اتحاد مارچ 2025 میں برطانیہ اور فرانس کی قیادت میں قائم کیا گیا تھا، جس میں 35 ممالک شامل ہیں۔اس اتحاد کا مقصد یوکرین میں ممکنہ امن معاہدے پر عمل درآمد میں معاونت فراہم کرنا اور امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اجلاس کے دوران یوکرین کی صورتحال، ممکنہ امن اقدامات اور خطے میں استحکام کے لیے مختلف تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔