استنبول( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ نے نیدرلینڈز کے ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور آئندہ نیٹو سمٹ کی تیاریوں پر بات چیت کی گئی۔ترک سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔گفتگو کے دوران آئندہ نیٹو سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دی گئی، جو رواں سال ترکیہ میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔واضح رہے کہ نیٹو سمٹ 7 اور 8 جولائی کو انقرہ میں منعقد ہونے کی توقع ہے، جس میں رکن ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
ترکیہ اور نیدرلینڈز کے وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، نیٹو سمٹ کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ