انقرہ( ترکیہ خبر)ترکیہ نے عراق میں نئی حکومت کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے جس کی قیادت وزیراعظم علی الزیدی کر رہے ہیں۔ نئی حکومت کو عراقی پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ ملنے کے بعد باضابطہ طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر ترکیہ نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترک وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم وزیراعظم علی الزیدی کو اس اہم ذمہ داری میں کامیابی کی دعا دیتے ہیں۔ بیان میں امید ظاہر کی گئی کہ خطے کی حساس صورتحال کے دوران نئی عراقی حکومت استحکام، خوشحالی اور علاقائی انضمام کے لیے مثبت اور مؤثر اقدامات کرے گی۔وزارتِ خارجہ نے مزید کہا کہ ترکیہ عراق کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور مضبوط تعلقات موجود ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ترکیہ عراق کی ترقی اور استحکام کی کوششوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔