انقرہ( ترکیہ خبر)جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وانگ نے استنبول میں ہونے والی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ترکیہ کی صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے مطابق یہ ملاقات جمعہ کے روز دولما باہچے صدارتی دفتر میں ہوئی، جہاں سنگاپور کے وزیر اعظم کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا۔تقریب کے بعد دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات کیے۔صدر رجب طیب اردوان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ترکیہ اور سنگاپور کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینا ضروری ہے، اور انقرہ مختلف شعبوں خصوصاً دفاع، لاجسٹکس، ہوا بازی، بحری امور اور مالیات میں تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکیہ ایران اور امریکہ کے درمیان دیرپا امن کے لیے فعال سفارتی کوششیں کر رہا ہے، جبکہ آبنائے ہرمز میں آزادانہ بحری نقل و حرکت کو خاص اہمیت دیتا ہے۔صدر کے مطابق ترکیہ “برادر ممالک” کے ساتھ مل کر خطے میں امن کے عمل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔مذاکرات میں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان، وزیر خزانہ مہمت شیمشیک، صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹر برہان الدین دوران، صدر کے مشیر برائے خارجہ و سکیورٹی اکف چاغاتائے کِلچ اور بلال اردوان بھی شریک تھے۔
ترکیہ اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کے فروغ پر اتفاق، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم
واپس خبروں پر
Category:
ترکیہ