ترکیہ خبر

ترکیہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

ترکیہ اور روس کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں روسی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ ملاقات خاقان فیدان کے روس کے دو روزہ دورے کے دوران ہوئی، جو بدھ کے روز اختتام پذیر ہوگا۔ملاقات کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔بعد ازاں خاقان فیدان نے روسی توانائی کمپنی روسنیفٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگور سیچن سے بھی ملاقات کی، تاہم اس ملاقات کے حوالے سے بھی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔