واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث امریکا میں بڑھتی ہوئی عوامی بے چینی کا سامنا ہے، جبکہ اس کے اثرات معیشت اور مہنگائی پر بھی نمایاں ہونے لگے ہیں۔رپورٹس کے مطابق جنگی صورتحال نے امریکی شہریوں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کیا ہے، خصوصاً مہنگائی اور بنیادی اخراجات میں اضافے کے باعث عوامی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد حالات جلد معمول پر آ جائیں گے، تاہم متعدد امریکی شہری اس مؤقف سے متفق نہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتی قیمتوں اور معاشی دباؤ نے زندگی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بعض ووٹرز آئندہ وسط مدتی انتخابات کو حکومت اور ریپبلکن پارٹی کے خلاف اپنے ردعمل کے اظہار کا اہم موقع سمجھ رہے ہیں۔