ترکیہ خبر

ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

ترکیہ اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

انقرہ( ترکیہ خبر) ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے اتوار کے روز اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کی تازہ پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔ترکیہ کی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی عمل کی موجودہ صورتحال اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔تاہم گفتگو کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔واضح رہے کہ ترکیہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور سفارتی حل کے فروغ کے لیے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں میں ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔