ٹیکنو فیسٹ بلیو ہوم لینڈ، طلبہ کو دفاعی ٹیکنالوجی میں عملی تجربات کا موقع
کوچائیلی/استنبول( تر کیہ خبر)ترکیہ میں جاری ٹیکنو فیسٹ بلیو ہوم لینڈ نمائش نے یونیورسٹی طلبہ کو انجینئرنگ کے علم کو عملی دفاعی منصوبوں میں تبدیل کرنے کا پلیٹ فارم فراہم کردیا، جہاں نوجوان خودکار زیرِ آب گاڑیاں تیار کرنے کے ساتھ اپنی فنی صلاحیتوں کو بھی نکھار رہے ہیں۔ترکیہ کی اہم بحری دفاعی نمائش ٹیکنو فیسٹ بلیو ہوم لینڈ جمعرات سے شروع ہوئی، جو چار روز تک جاری رہے گی۔ نمائش کا مقصد ترکیہ کی بحری صلاحیتوں، زیرِ آب ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعت میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کرنا ہے۔نمائش میں ترک بحریہ کے مختلف نوعیت کے پلیٹ فارمز، بغیر انسانی عملے کے نظام، طیاروں، فضائی دفاعی آلات اور میزائل نظام سمیت جدید دفاعی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کی گئی ہیں۔طلبہ کیلئے یہ سرگرمی خاص طور پر اہم ہے کیونکہ انہیں عملی منصوبوں پر کام کرتے ہوئے مستقبل کے دفاعی اور انجینئرنگ شعبوں کیلئے اپنی مہارتیں بہتر بنانے کا موقع مل رہا ہے۔