شامی صدر کا امریکی پابندیاں ختم کرانے پر ترکیہ اور سعودی عرب کو خراجِ تحسین

شامی صدر کا امریکی پابندیاں ختم کرانے پر ترکیہ اور سعودی عرب کو خراجِ تحسین

استنبول( تر کیہ خبر) شام کے صدر احمد الشرعہ نے شام پر عائد امریکی پابندیاں ختم کرانے میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی عرب کے کردار کو سراہا ہے۔الجزیرہ ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے شامی صدر نے کہا کہ صدر اردوان اور سعودی عرب نے گزشتہ سال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سفارتی رابطوں کے ذریعے شام پر عائد پابندیاں ختم کرانے کے لیے کردار ادا کیا۔احمد الشرعہ نے کہا کہ شام اب بھی امریکا کی جانب سے دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اس حیثیت کو ختم کرنے کا اختیار امریکی محکمہ خارجہ کے پاس ہے، جو صدر ٹرمپ کی سفارش کی بنیاد پر فیصلہ کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر کی سفارش کے بعد معاملہ کانگریس کو بھیجا جائے گا، جہاں 45 روزہ جائزہ مدت کے دوران اعتراضات پیش کیے جا سکیں گے۔ اس کے بعد صدر ٹرمپ حتمی فیصلے پر دستخط کر کے شام کا نام اس فہرست سے نکالنے کا باضابطہ اعلان کر سکیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.