ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر دفاع

ریاست مخالف عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: وزیر دفاع

اسلام آباد( ترکیہ خبر) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ریاست مخالف ایجنڈے کے خلاف پوری قوت کے ساتھ قانون نافذ کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات قریب ہیں اور اختلافی معاملات کو عوام کی رائے کے ذریعے حل کرنا ہی جمہوری طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جو عناصر عوامی رائے کے بجائے تشدد اور قتل و غارت کے ذریعے اپنی سوچ مسلط کرنا چاہتے ہیں، ان کے مقاصد جمہوری نہیں ہو سکتے۔وزیر دفاع کے مطابق پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ عناصر انتخابات کے جمہوری عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی گروہ قانون سے بالاتر ہو کر ریاست مخالف سرگرمیوں کے ذریعے تشدد پھیلانے کی کوشش کرے گا تو ریاست پوری قوت کے ساتھ قانون پر عملدرآمد کرے گی، تاہم کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا موقع بھی دیا جائے گا۔

© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.