پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی، سائبر جرائم اور امیگریشن روکنے پر اتفاق

پاکستان اور برطانیہ کا دہشتگردی، سائبر جرائم اور امیگریشن روکنے پر اتفاق

اسلام آباد (تر کیہ خبر) پاکستان اور برطانیہ نے دہشتگردی کے خاتمے، سائبر جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی امیگریشن سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزیر مملکت برائے سلامتی ڈین جاروس نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بھی مذاکرات کیے گئے۔برطانوی وزیر مملکت نے غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کے سلسلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔ملاقات میں انسداد منشیات کے شعبے میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.