پاکستان اور روس کا بدعنوانی و منی لانڈرنگ کے خاتمے پر اتفاق

پاکستان اور روس کا بدعنوانی و منی لانڈرنگ کے خاتمے پر اتفاق

اسلام آباد (ترکیہ خبر) پاکستان اور روس نے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ تعاون کا معاہدہ طے کر لیا۔ اس سلسلے میں چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور روسی پراسیکیوٹر جنرل الیگزینڈر ولادیمیرووچ گوتسان نے ماسکو میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے تجربات، مہارت اور مؤثر حکمت عملیوں کا تبادلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی ذرائع سے حاصل کیے گئے اثاثوں کی نشاندہی، ان کا سراغ لگانے اور واپسی کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔معاہدے میں دونوں اداروں کے افسران کی پیشہ ورانہ تربیت، صلاحیتوں میں اضافے اور مشترکہ تحقیقات کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ نوجوانوں میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی اور اس عمل کے حوالے سے عدم برداشت پیدا کرنے کے لیے بھی مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.